Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلادیشی طلبہ کا ڈاکٹر محمد یونس کی زیر سربراہی عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ

بنگلادیشی طلبہ  نے ڈاکٹر محمد یونس کی زیر سربراہی عبوری حکومت کے قیام کا مطالبہ کردیا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  طلبہ لیڈر کا کہنا ہے کہ  بنگلادیش میں عبوری حکومت24گھنٹےمیں قائم کردی جائےگی۔

بنگلادیش کےآرمی چیف آج طلبہ کےکوآرڈینیٹرزسےملاقات کریں گے۔

مظاہرے منظم کرنے والی طلبہ تحریک کے ایک رہنما کا کہنا ہے کہ ہماری تجویز کردہ  عبوری حکومت کے سوا کوئی حل قابل قبول نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  میں اس فتح کو ان طلبہ کے نام کرتا ہوں جو اس تحریک کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔ہم  مظاہرین فاشسٹ حکومت کے خلاف متحد ہیں۔ ہمارے درمیان کوئی مذہبی یا دیگر قسم کی دھڑے بندی نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں