Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملہ، متعدد فوجی زخمی

عراق میں امریکی فوجی اڈے پر راکٹ حملے میں متعدد امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  راکٹ حملہ الاسد بیس پرہوا جس کی امریکی عہدیداروں نے تصدیق کردی ہے۔

عراقی سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ مغربی عراق میں الاسد ایئربیس پر دو کاتیوشا راکٹ فائر کیے گئے۔

ایک عراقی سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ راکٹ بیس کے اندر گرے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق راکٹ حملے میں کم از کم  پانچ اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے ایک حالت تشویشناک ہے۔

یہ واضح نہیں ہوسکا کہ آیا اس حملے کا تعلق ایران کی طرف سے حماس رہنما کے قتل پر جوابی کارروائی کی دھمکیوں سے ہے یا کسی اور گروپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں