وفاقی حکومت نے مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے بڑا ریلیف تیار کرلیا۔
وزیرتوانائی اویس لغاری کی سربراہی میں قائم ٹاسک فورس نے فریم ورک مکمل کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 90 کی دہائی میں آئی پی پیز کے ساتھ کیے گئے معاہدوں کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ دیگر آئی پی پیزکمپنیوں کے معاہدوں پر بھی نظرثانی پرغور کیا جا رہا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ 201 سے زائد یونٹ کے صارفین کے لیے بھی فریم ورک تیار کیا گیا، 201 سے زائد یونٹ صارفین کو 6 ماہ تک اسی سلیب میں رکھنے کی پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا۔
