جاپان میں 5.3 شدت کے زلزلے کے باعث ٹوکیو شہر کی عمارتیں لرز اٹھیں۔
زلزلے باعث کچھ دیر کے لیے ٹرین اور میٹرو سروس کو روک دیا گیا، جسے بعد میں دوبارہ بحال کر دیا گیا۔
جاپان کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ جمعہ کی شام ٹوکیو اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں 5.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی پیش گوئی ایک دن قبل حکومت نے ملک کے بحرالکاہل کے ساحل پر ایک بڑے زلزلے کے خطرے کے بارے میں ایڈوائزری جاری کی تھی۔
حکومت نے زلزلے کے بعد سونامی الرٹ کے بغیر دارالحکومت اور کاناگاوا، سیتاما، یاماناشی اور شیزوو کے علاقے میں شدید زلزلے کی ہنگامی وارننگ جاری کی ہے۔
جاپان کے صوبے کاناگاوا کے مغربی حصے میں سب سے زیادہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے مگر متاثرہ علاقے سے ابھی تک کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
