Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بین اسٹوکس ان فٹ، سری لنکا کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک

انگلش کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انجرڈ ہو گئے ہیں جس کے بعد ان کی سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق بین اسٹوکس ہنڈرڈ لیگ کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

انگلش ٹیم کے بیٹر ہیری بروک کا کہنا ہے کہ بین اسٹوکس کی انجری معمولی نظر نہیں آ رہی ہے لیکن اصل حقائق اسکین رپورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

بین اسٹوکس کی انجری ایسے وقت ہوئی ہے جب انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی جانی ہے، اور سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کا مانچسٹر میں ہو گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version