Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

تھائی لینڈ کی تاریخ میں کم عمر وزیر اعظم کا انتخاب

تھائی لینڈ کی تاریخ میں سب سے کم عمر 37 سالہ پیتونگاترن شیناوترا کو وزیر اعظم منتخب کر لیا گیا۔

تھائی لینڈ کی پارلیمنٹ میں وزیر اعظم کے انتخابات کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں پیتونگاترن شیناوترا نے 493 کے ایوان میں 314 سے زائد ارکان کے ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی۔

نومنتخب وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا ملکی تاریخ کی سب سے کم عمر اور تیسری خاتون وزیر اعظم ہیں۔

نومنتخب وزیر اعظم پیتونگاترن شیناوترا تھائی لینڈ کے امیر ترین تھاکشن شیناوترا کی سب سے چھوٹی بیٹی ہیں، انہیں تھائی لینڈ کی پھیو تھائی پارٹی نے وزیر اعظم کے لیے نامزد کیا تھا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم سریتا تھاویزن نے گزشتہ سال ہی خود ساختہ جلاوطنی ترک کر کے ملک لوٹے تھے اور انتخاب لڑنے کے بعد وزیر اعظم بنے تھے۔

سابق وزیر اعظم سریتا تھاویزن کو عدالت نے ایک سزا یافتہ شخص کو کابینہ میں شامل کرنے کی پاداش میں برطرف کر دیا تھا۔

متعلقہ خبریں