Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

زمیندار کی مبینہ نجی جیل سے شیر خوار بچوں عورتوں سمیت 36 ہاری بازیاب

پولیس نے زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ مار کر شیر خوار بچوں اور عورتوں سمیت 36 ہاریوں کو بازیاب کرا لیا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج شہداد پور کے حکم پر شاہ پور چاکر پولیس نے بڑی کاررواٸی کرتے ہوئے زمیندار کی نجی جیل پر چھاپہ مار کر 36 افراد کا بازیاب کرایا۔

ایس ایچ او شاہ پور چاکر راؤ واجد علی کا کہنا ہے کہ بازیاب کراٸے گٸے ہاریوں کو کل ایڈیشنل سیشن جج شہدادپور کی عدالت میں پیش کیا جاٸے گا۔

نجی جیل کے خلاف درخواست دینے والے ہاری ریوو بھیل کا کہنا تھا کہ زمیندار مختیار کافی عرصہ سے جبری مشقت لے رہا تھا نہ حساب کتاب کرتا تھا اور نہ ہی خرچہ پانی دیتا تھا

زمیندار کی مبینہ نجی جیل میں جبری مشقت کرنے والی عورت جمی بھیل نے کہا کہ ہمارے بڑے بوڑھے بیمار تھے چھوٹے شیرخوار بھی بچے تھے جو بہت پرشان حال تھے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version