اسرائیلی فوج کے حملے میں ایک ہی خاندان کے 15 افراد شہید ہو گئے ہیں جن میں خواتین سمیت 9 بچے بھی شامل ہیں۔
رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات اسرائیلی فضائیہ نے ایک گودام میں پناہ گزین خاندان پر بم برسا دیئے، جس کے نتیجے میں 9 بچوں سمیت 15 افراد شہید ہو گئے، شہید ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
عرب میڈیا کی خبر کے مطابق غزہ کے علاقے الزوایدہ میں گودام پر ہونے والے اسرائیلی حملے میں 16 افراد شہید ہوئے۔
عرب میڈیا نے خبر دی کہ غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ، دیر البلاح اور خان یونس پر بھی اسرائیلی طیاروں نے بمباری جاری رکھی، جس میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہو گئے۔
