وفاقی وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات میں اضافہ ہوا ہے۔
وفاقی وزیر کے مطابق موجودہ مالی سال کے پہلے ماہ میں آئی ٹی برآمدات 286 ملین ڈالرز تک پہنچ گئیں ہیں، جبکہ گزشتہ مالی سال جولائی کے مقابلے میں 33.64 فیصد اضافہ ہوا۔
وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال جولائی میں آئی ٹی برآمدات 214 ملین ڈالرز رہیں۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت آئی ٹی برآمدات کے اضافے کے لیے کوشاں ہے، وزیراعظم شہبازشریف کی توجہ آئی ٹی سیکٹر کی ترقی پر مرکوز ہے۔
وفاقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات میں اضافے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔
