Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خوارجیوں کی دراندازی ناکام، 5 خوارج جہنم واصل، آئی ایس پی آر

خوارجیوں کے ایک گروپ کی پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش کو سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے 5 خوارجیوں کو جہنم واصل کر دیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گزشتہ رات خوارجیوں کا ایک گروہ ضلع باجوڑ میں دراندازی کرتا دیکھا  گیا۔

 

سیکیورٹی فورسز نے مؤثر طریقے سے خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی، سیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کی بدولت فتنہ الخوارج کے 5 خارجی جہنم واصل ہو گئے جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ خوارجیوں کے ساتھ فائرنگ کے شدید تبادلے میں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہو گئے۔

 

شہید ہونے والے اہلکاروں میں نائیک عنایت خان، لانس نائیک عمر حیات اور سپاہی وقار خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مسلسل افغان عبوری حکومت کو مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلئے کہہ چکا ہے، افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، توقع ہے کہ افغان عبوری حکومت اس سلسلے میں ضروری اقدامات کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version