Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی جعلی بیانیہ چلا رہی ہے، جس کا مقصد دوبارہ 9 مئی کرنا ہے، خواجہ آصف

خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی جعلی بیانیہ چلا رہی ہے، جس کا مقصد دوبارہ 9 مئی کرنا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال گولڈ اسمتھ کے ذریعے کئی آرٹیکل چھپوائے گئے۔

سیالکوٹ میں وزیردفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی میں اختلافات واضح ہو رہے ہیں، پاکستان کی وحدت کا بھرپوردفاع کیا جائے گا، جلسہ کامیاب ہونا ہوتا توکبھی منسوخ نہ کرتے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ  بیرونی ایجنڈے پرکام ہورہا ہے، اس کا بھرپورمقابلہ کریں گے، پی ٹی آئی جعلی بیانیہ چلارہی ہے، جس کا مقصد دوبارہ 9 مئی کرنا ہے، گزشتہ ڈیڑھ سال گولڈ اسمتھ کے ذریعے کئی آرٹیکل چھپوائے گئے۔

وزیردفاع نے کہا کہ آپریشن گولڈ اسمتھ کے ذریعے یہ حکومت میں آئے اورپارٹی بنائی، یہ چاہتے ہیں حالات ایسے کردیے جائیں حالات سنبھالیں نہ جائیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ برطانیہ میں دو سے تین روزمیں لوگوں کوسزائیں دی گئیں، 9 مئی کوڈیڑھ سال ہوگیاکسی کوسزانہیں ہوئی، 9 مئی واقعات کرنے والوں کوہیروبنا کرپیش کیا جارہا ہے۔

وزیردفاع نے کہا کہ علی امین گنڈاپور، بزدارٹو ہیں، ان کا سارابیانیہ ملک مخالف ہے، حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اعظم سواتی اچانک کہاں سے آگئے۔ جیلوں کی گفتگو چھپی نہیں رہتی۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے مزید کہا کہ جلسے سے کسی نے نہیں روکا، ناکام ہوتا دیکھ کرمنسوخ کیا گیا، پی ٹی آئی کئی حصوں میں بٹ چکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version