Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میرپورساکرو میں 40 مکانات گرنے اور 25 افراد زخمی ہونے پر وزیر اعلیٰ کا نوٹس

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے میرپور ساکرو میں 40 ماکانات گرنے اور 25 افراد زخمی ہونے کا نوٹس لے لیا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے میرپورساکرو کے گاؤں محمد ہاشم کلوئی میں 40 مکانات گرنے اور نقصان پر متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیر اعلیٰ نے انتظامیہ کا ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹو سے تفصیلات طلب کر لیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے ڈی سی ٹھٹو کو متاثرہ گاؤں میں پہنچ کر لوگوں کی مدد کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں

متعلقہ خبریں

Exit mobile version