محکمہ موسمیات نے ٹراپیکل سائیکلون کا دوسرا الرٹ جاری کر دیا
محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیپ ڈپریشن سست روی سے جنوب مغرب کی جانب گامزن ہے، سسٹم کراچی کے جنوب مشرق میں 250 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
سازگار ماحول کے سبب سسٹم صبح تک سمندری طوفان میں تبدیل ہو جائے گا، جس کے پیش نظر بدین، تھرپارکر، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ٹنڈو محمد خان، مٹیاری، عمرکوٹ، میرپورخاص، سانگھڑ کے علاوہ جامشورو، دادو، شہید بینظیرآباد سمیت کراچی میں بھی شدید بارشیں متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ 31 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
حب، لسبیلہ سمیت دیگرعلاقوں میں یکم ستمبرتک بارشیں متوقع ہے، سمندر میں طغیانی رہے گی اور لہریں معمول سے بلند ہوں گی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سمندر میں ہواؤں کی رفتار 50 تا 60 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوگی۔
سندھ کے ماہی گیروں کو 31 اگست تک اور بلوچستان کے ماہی گیروں کو یکم ستمبر تک سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
