Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی؛ دسویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

کراچی میں دسویں جماعت جنرل گروپ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا۔

ثانوی تعلیمی بورڈ نے سماعت و گویائی سے محروم طلبا کے نتائج کااعلان بھی کردیا۔ امتحان میں 16131 امیدوارشریک ہوئے، کامیابی کا تناسب 62.65 فیصد رہا۔

جنرل گروپ میں تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں۔ لائبہ نے پہلی، حبیبہ منیرنے دوسری اورانشرتوفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

پرائیویٹ جنرل گروپ میں کامیابی کا تناسب 51.43 فیصد رہا۔ تمام جنرل ریگولر، پرائیویٹ میں کامیابی کا تناسب 58.86 فیصد رہا۔

سماعت وگویائی سے محروم طلبا میں امجد اعظم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version