Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

روس میں طاقتور زلزلے سے زمین لرز اٹھی

روس کے مشرقی ساحل پر 6.2 شدت کے زلزلے سے زمین لرز اٹھی۔

نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے مطابق زلزلہ صبح کے وقت آیا۔

متحدہ عرب امارات کے نیشنل سینٹر آف میٹرولوجی (این سی ایم) کے نیشنل سیسمک نیٹ ورک کے مطابق روس کے مشرقی ساحل پر 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق ابھی تک کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

واضح رہے کہ جمعرات کو اسلام آباد، خیبر پختونخوا (کے پی کے) سمیت پاکستان کے مختلف علاقوں میں ریکٹر اسکیل پر 5.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

دریں اثنا انڈونیشیا کے مشرقی صوبے مالوکو میں منگل کی صبح 5.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

متعلقہ خبریں