Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا، رپورٹ سامنے آ گئی

سابق ایرانی صدرابراہیم رئیسی کےہیلی کاپٹرحادثےکی حتمی تحقیقاتی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

ایران کی تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سابق صدر ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر خراب موسم کی وجہ سے گر کر حادثے کا شکار ہوا۔

تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق دھند کی وجہ سے ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا، حادثے کی وجہ علاقے کی پیچیدہ موسمی صورتحال تھی۔

واضح رہے کہ سابق صدر ایران ابراہیم رئیسی کا ہیلی کاپٹر 19 مئی کو شمالی ایران میں حادثے کا شکار ہوا تھا۔

ہیلی کاپٹر حادثے میں صدر ابراہیم رئیسی 7 ساتھیوں سمیت شہید ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں