Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ کانگو پہنچ گئی

منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ ہوائی جہاز کے ذریعے کانگو پہنچا دی گئی ہے۔

خلیجی میڈیا کے مطابق یہ پہلی ترسیل 99 ہزار خوراکوں پر مشتمل ہے اور ہفتہ کو مزید ترسیل سے مجموعی طور پر 2 لاکھ خوراکیں ملیں گی۔

ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو کو آج منکی پاکس ویکسین کی پہلی کھیپ موصول ہوئی ہے، جس کے بارے میں صحت کے حکام کو امید ہے کہ اس وبا کو روکنے میں مدد ملے گی جس کی وجہ سے اقوام متحدہ نے عالمی سطح پر صحت عامہ کی ہنگامی صورتحال کا اعلان کیا ہے۔

کانگو منکی پاکس وبا کا مرکز ہے جو ہمسایہ ممالک اور دیگر جگہوں پر پھیل چکا ہے لیکن افریقہ میں ویکسین کی کمی کی وجہ سے بعض اوقات مہلک بیماری کے پھیلاؤ کو روکنے کی کوششیں متاثر ہوئی ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق باویرین نارڈک کی جانب سے تیار کردہ اور یورپی یونین کی جانب سے عطیہ کردہ خوراکوں کو لے جانے والا طیارہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک  بجے دارالحکومت کنشاسا پہنچا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version