انسپکٹر جنرل (ٓآئی جی) پولیس خیبر پختونخوا اختر حیات خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج سے تعاون جاری رہے گا۔
میڈیا کے ساتھ گفتگو میں آئی جی پولیس اختر حیات خان نے کہا کہ پاک فوج کے تعاون کے بغیر کامیابی حاصل نہیں کی جا سکتی، پولیس اور پاک فوج امن کیلئے مل کر کام کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں آپریشن جاری رہے گا، ہمارا مقصد دشمن کو زیادہ سے زیادہ نقصان پہنچانا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 2024 کے پہلے 8 مہینوں میں 177 فتنہ الخوارج کو جہنم واصل کیا۔
آئی جی خیبر پختونخوا اختر حیات خان نے مزید کہا کہ تمام اقدامات خیبر پختونخوا کو پُرامن صوبہ بنانے کی کوشش ہے۔
