Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایوان بالا اور ایوان زیریں کے اجلاس کل تک ملتوی

قومی اسمبلی اور سینٹ کے اجلاس آج شروع ہوتے ہی کل صبح ساڑھے 12 بجے تک کے لیے ملتوی کر دیے گئے۔

قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا جس کے فوراً بعد وقفہ سوالات اور توجہ دلاؤ نوٹس کے سیشن کو ملتوی کرنے کی تحریک پیش کی گئی۔

سیشن ملتوی کرنے کی تحریک بلال اظہر کیانی نے پیش کی جس کو منظور کرتے ہوئے اسپیکر نے قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا۔

ڈپٹی چیئرمین سینٹ نے بھی اجلاس شروع ہوتے ہی کل ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version