ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ جعلی ڈومیسائل میں جو بھی ملوث ہوا کارروائی ہوگی، انکوائری کررہی ہوں ان بچوں کوکیسے داخلہ دیا گیا، لیاری جنرل اسپتال میں طلبا کو جعلی ڈومیسائل پرنکالا گیا۔
کراچی میں صوبائی وزیر صحت سندھ ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال کو بہترکیا جا رہا ہے نئے ڈاکٹرز بھرتی کیے جا رہے ہیں۔ تمام اسپتالوں کے عملے کو بائیو میٹرک کرنے جارہے ہیں۔
ڈاکٹرعذرا پیچوپونے کہا کہ ٹیچنگ اسپتالوں میں سیمولیشن لیبزبنانے جارہے ہیں، عالمی ادارہ صحت کا پروگرام 1 ہزار دن میں ڈی ایچ کیوز سمیت تمام پرائمری اسپتالوں کو بہترکیا جائے گا۔ منکی پاکس سندھ میں تاحال رپورٹ نہیں ہوا ہے۔
وزیرصحت سندھ نے کہا کہ سول اسپتال جناح کے بعد دوسرا بڑا اسپتال ہے، ہم نے سول اسپتال کے لیے ماسٹر پلان بنایا ہوا ہے، سول میں 2 ٹاور بنائے جائیں گے، رواں سال چکن گونیا کے 140 پی سی آر کیسز مثبت آئے ہیں، ملیریا کی صورتحال بہتر ہے۔
ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت ڈاکٹرزکی بھرتی کا عمل جاری ہے، پیرامیڈیکس سمیت دیگرعملہ کی بھرتیاں کورٹ کے آرڈرکے بعد کی جائیں گی۔
انھوں نے کہا کہ اسپتالوں میں عملے کی عدم حاضری کی وجہ سے بائیومیٹرک کیاجارہا ہے، جس کے بعد بہتری آئے گی، جناح اسپتال میں ادویات کے معاملے پرجلد ہی فنڈ جاری کردینگے، لیاری جنرل کالج میں جعلی ڈومیسائل پرایڈمشن کیے گیے تھے۔
ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے کہا کہ جعلی ڈومیسائل پر جب طلبہ کی نشاندہی کرکے نکالا گیا تو معاملہ پرتشدد احتجاج کی طرف گامزن ہوگیا، اس معاملے پر کمیٹی بنائی گئی ہے، انکوائری جاری ہے، محکمہ صحت کے لوگ بھی اس معاملے میں شامل پونگے، اپنے لوگوں کے خلاف میں لازمی ایکشن لوں گی، جعلی ڈومیسائل کے طلبہ کو برطرف کردیا ہے۔
بے ہوشی کے ڈاکٹرزکی کمی گھمبیرمسئلہ ہے، بے ہوشی کے ڈاکٹرز کی کمی وجہ سے چند اسپتالوں کے آئی سی یو بند ہیں، بلدیاتی ادارے مچھر مار اسپرے مہم کر رہے ہیں، مگر فیومیگیشن اس کا اصل حل نہیں ہے، لاروا سیڈ مہم کے ذریعے مچھروں کی افزائش پر قابو ممکن ہے۔
