بیروت سے موصول ہونے والی رپورٹ کے مطابق پیجرز میں دھماکے کی ابتدا سے پہلے مبینہ طور پر گھر کے بھیدی نے اسرائیل کو اطلاع دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق حزب اللہ نے پیر کے روز حفاظتی نکتہ نظر کے پیش نظر اپنے ارکان کی بڑی تعداد میں گولڈ اپولو برانڈڈ کے نئے پیجر فراہم کیے تھے، جس کے اگلے دن ہی یہ پیجرز پھٹنا شروع ہو گئے تھے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ممکنہ طور پر پیجرز حملے کے لیے حزب اللہ کی جانب سے ارکان کو پیجرز فراہمی کا انتظار کیا جا رہا تھا۔
غیر ملکی میڈیا کے مابق عین ممکن ہے کہ گھر کے بھیدی نے اسرائیلی حکام کو حزب اللہ کے ارکان کو پیجرز فراہمی کی اطلاع دی گئی تھی، جس کے بعد اگلے روز ہی ان میں دھماکے ہوئے۔
ذرائع میں سے ایک نے بتایا کہ ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے ایک رکن کو پیر کے روز تنظیم کی جانب سے ایک نیا پیجر موصول ہوا تھا جو اس نے استعمال نہیں کیا تھا لیکن وہ بھی اپنے باکس میں پھٹ گیا تھا۔
واضح رہے کہ منگل کے روز حزب اللہ کے مضبوط ٹھکانوں جنوبی لبنان، بیروت کے مضافات اور مشرقی بیکا وادی میں گولڈ اپولو برانڈڈ ڈیوائسز کو دھماکے سے اڑا دیا گیا۔
جبکہ بدھ کے روز حزب اللہ کی سیکڑوں واکی ٹاکیز میں بھی دھماکے ہوئے۔ ان حملوں میں کم از کم دو بچوں سمیت 37 افراد ہلاک اور تین ہزار سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔




















