اسرائیل نے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملہ کر کے باقاعدہ جنگ کا آغاز کر دیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان کے دارالحکومت بیروت پر حملے کے بعد حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل فوج کا کہنا ہے کہ اس نے بیروت میں حزب اللہ کے خلاف ٹارگٹڈ اسٹرائیک کی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ کے ایف 35 طیاروں نے بیروت میں رہائشی علاقوں پر دو حملے کیے جس میں 5 بچے زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ نے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر 150 راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
اسرائیل کے سرکاری نشریاتی ادارے نے تصدیق کی ہے کہ لبنان کی جانب سے سرحد پار 150 راکٹ داغے گئے، اسرائیلی ایمبولینس سروس کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔
لبنان کی حزب اللہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے کٹیوشا راکٹوں سے اسرائیلی اہداف پر سات مختلف حملے کیے ہیں۔
خبر رساں ادارے نے فوج کے ایک بیان کے حوالے سے بتایا ہے کہ آج سہ پہر لبنان سے اسرائیل پر تقریبا 60 راکٹ فائر کیے گئے۔
حزب اللہ کے سربراہ حسن نصراللہ نے اس مہلک حملے کے بعد پہلی بار اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ اسرائیل کو بدلہ لینے کا سامنا کرنا پڑے گا۔




















