Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

اسرائیل کی لبنان پر بڑے حملے کی تیاری، ریزرو فوج طلب

اسرائیل نے ممکنہ طور پر لبنان پر بڑے حملے کی تیاری شروع کر دی ہے، جس کے لیے شمالی سرحد پر ریزرو فوجیوں کو طلب کر لیا ہے۔

خلیجی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق اسرائیل نے لبنان بھر میں بڑے پیمانے پر بمباری کی مہم جاری رکھتے ہوئے شمالی سرحد پر دو اضافی ریزرو بریگیڈ طلب کر لیے ہیں۔

اسرائیل کے لبنان پر حملوں میں اب تک سیکڑوں افراد ہلاک اور 90 ہزار سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔

حزب اللہ کا کہنا ہے کہ اس نے تل ابیب کے قریب موساد کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بناتے ہوئے بیلسٹک میزائل داغا ہے۔

مصر، عراق اور اردن کے وزرائے خارجہ نے لبنان کے خلاف اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے متنبہ کیا کہ یہ خطے کو مکمل جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 41,495 فلسطینی شہید اور 96,006 زخمی ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version