Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر سے وزیر اعظم کی ملاقات

وزیر اعظم شہباز شریف نے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس کی جانب سے بنگلا دیش کے اقوام متحدہ کی رکنیت کے 50 برس مکمل ہونے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

چیف ایڈوائزر ڈاکٹر یونس اور وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان تقریب کے دوران ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ، وزیر وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے

دونوں رہنماؤں نے مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version