Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بیروت، اسرائیلی فوج کا حزب اللہ کے مرکزی ہیڈ کوارٹر پر حملہ

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا ہے، حملے کے باعث بیروت میں متعدد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔

بیروت میں متعدد دھماکوں کی آوازوں سے شہری خوف زدہ ہو گئے جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے “مرکزی ہیڈکوارٹر” پر حملہ کیا ہے۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ جنوبی بیروت میں حزب اللہ کے مضبوط گڑھ پر ہونے والے اس حملے کا نشانہ تھے۔

لیکن حزب اللہ کے ذرائع مختلف خبر رساں اداروں بشمول غیر ملکی میڈیا، لبنان اور ایران کے مقامی میڈیا کو بتا رہے ہیں کہ نصراللہ داہیہ کے مضافاتی علاقے میں حملوں کے بعد زندہ اور محفوظ ہیں۔

اسرائیل کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی ہے کہ نصراللہ اس حملے کا نشانہ تھا اور نہ ہی حزب اللہ نے اپنے رہنما کی حیثیت کے بارے میں کوئی سرکاری بیان جاری کیا ہے۔

اسرائیل کی بمباری سےبیروت میں 6 رہائشی عمارتیں مکمل تباہ ہو گئی ہیں اور رہائشی عمارتیں ملبےکا ڈھیر بن گئیں ہیں جن میں سے ریسکیو کے عملے نے 2 لاشیں نکال لی ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے بیروت پر حملے میں جدید بنکر بسٹر بموں کا استعمال کیا ہے یہ مہلک بم 2 ہزار 2 سو کلو تک وزنی ہوتا ہے۔

پینٹاگون کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے بیروت پر حملےسے امریکہ کا کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی اسرائیل نے بیروت پر حملے سے قبل امریکہ کوآگاہ کیا۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ لبنان میں پیر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں تقریبا 800 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ خبریں