Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پریکٹس پروسیجر کمیٹی نے جسٹس نعیم اختر افغان کو بینچ میں شامل کرلیا

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر کمیٹی جسٹس نعیم اخترافغان کو جسٹس منیب کی جگہ 5 رکنی لارجربنچ میں شامل کر لیا۔

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسی نے جسٹس منصورعلی شاہ کا نام تجویز کیا۔ جسٹس منصورعلی شاہ کے کمیٹی اجلاس میں شرکت نہ کرنے پرجسٹس نعیم اخترافغان کو بینچ میں شامل کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس نعیم اخترافغان کی شمولیت سے پانچ رکنی لارجر بینچ مکمل ہوگیا۔ لارجر بینچ ساڑھے گیارہ بجے آرٹیکل 63 اے کیس کی سماعت کریگا۔

سپریم کورٹ پریکٹس پروسیجرکمیٹی کا اجلاس نو بجے ہوا۔ اجلاس آرٹیکل 63 اے کی نظرِثانی درخواستوں کی سماعت میں جسٹس منیب اختر کے بینچ میں نہ بیٹھنے کے خط کے بعد بلایا گیا۔

سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے نظرثانی اپیل کیس کی کاز لسٹ جاری، جسٹس منیب اختر کی جگہ جسٹس نعیم اختر افغان پانچ رکنی لارجر بینچ میں شامل ہو گئے۔

جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس مظہرعالم میاں خیل بھی لارجربنچ میں شامل ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ ساڑھے گیارہ بجے سماعت کرے گا۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version