محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئرنے پنجاب بھرمیں ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کردیے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں صوبہ میں ڈینگی کے 128 کیسز رپورٹ ہوئے، ایک ہفتہ میں 875، رواں سال اب تک 3599 ڈینگی کے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سے 112 جبکہ لاہورسے 06 ڈینگی کے کیس رپورٹ ہوئے۔
اٹک سے 02 جبکہ چکوال سے ڈینگی کے 03 کیس رپورٹ ہوئے۔ میانوالی، شیخوپورہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اورساہیوال سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوئے۔
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق محکمہ صحت نے انسداد ڈینگی کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں، تمام سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی سمیت دیگر ادویات کا سٹاک موجود ہے۔
