Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حماس رہنما کی شہادت سے جنگ بندی کا موقع مل گیا ہے، امریکی وزیر دفاع

امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے کہا ہے کہ حماس رہنما کی شہادت سے خطے میں جنگ بندی کا موقع مل گیا ہے۔

برسلز میں نیٹو کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں شرکت کے بعد امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حماس کے رہنما یحییٰ سنوار کی شہادت سے دیرپا جنگ بندی پر بات چیت کا ایک بڑا موقع کھل گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج اسرائیل کے دفاع کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سنوار کی شہادت دیرپا جنگ بندی کے حصول، اس خوفناک جنگ کو ختم کرنے اور غزہ میں انسانی امداد بھیجنے کا ایک غیر معمولی موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version