Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایبٹ آبادمیں 6 ویلج کونسلوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی

ایبٹ آباد میں 6 ویلج کونسلوں میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ کل ہوگی۔

الیکشن کمیشن ریٹرننگ آفیسرنے انتخابی مواد پریذائیڈنگ افسران کے حوالے کر دیا۔ بلدیاتی ضمنی انتخابات میں 25990 مرد و خواتین ووٹ پول کریں گے۔

ایبٹ آباد میں ضمنی انتخاب کیلئے 23 پولنگ اسٹیشن اور 63 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں۔ انتخابات کیلئے 172 افراد پولنگ فرائض 179 پولیس اہلکارسیکیورٹی کی خدمات دیں گے۔

3 جنرل نشستیں، خواتین، یوتھ اوراقلیتوں کی ایک ایک نشست شامل ہے۔ لونگال، نگری بالا، باگن اورملک پورہ کی جنرل نشستوں پر ضمنی انتخاب ہوگا۔

نتھیاگلی (اقلیتی)، باغ (یوتھ)، ڈھیری کیہال (خواتین) کی نشستیں شامل ہیں۔

ریٹرننگ آفیسر سردار نواز کا کہنا ہے کہ ضمنی انتخاب امن و امان کیلئے آرمی کی QRF کوئیک رسپانس فورس کی ٹیمیں بھی خدمات انجام دینگی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version