Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاک بحریہ کا انسدادِمنشیات آپریشن؛ بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ نے کامیاب انسداد منشیات آپریشن کرتے ہوئے بھارتی ساختہ نشہ آور گولیوں کی بڑی کھیپ ضبط کر لی۔

پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران 2000 کلوگرام چرس، 370 کلو آئس اور 50 کلو ہیروئن ضبط کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں برآمد شدہ منشیات کی مالیت 145 ملین امریکی ڈالر ہے۔ آپریشن میں بھارتی ساختہ نشہ آور ممنوعہ گولیاں کو بڑی کھیپ بھی ضبط کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ضبط کی گئی منشیات کو اینٹی نارکوٹکس فورس کے حوالے کر دیا گیا۔ پاک بحریہ خطے کی سمندری حدود میں ہر طرح کی غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کیلئے ہمہ وقت سرگرم ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version