Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی امین گنڈاپور کے بیان پر چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) کا ردعمل

وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا آیئنی ترمیم کیخلاف احتجاج کی دھمکی پر چیئرمین تحریک انصاف (نظریاتی) اختر اقبال ڈار کا ردعمل سامنے آ گیا ہے۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترامیم پر انگلیاں اٹھانے اورتحریک چلانے والے اپنے ماضی کے کرداروں کو بھی یاد رکھیں۔

ماضی میں سینیٹ الیکشن میں صادق سنجرانی کی کامیابی اورحاصل بزنجو کی شکست پر بھنگڑے ڈالنا نہ بھولیں، علی امین گنڈا پور سیالکوٹ ڈسکہ کے ضمنی الیکشن میں پریذائیڈنگ آفیسرزکا دھند میں گم ہوجانا بھی یاد رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور آر ٹی ایس کو بٹھا کر بانی پی ٹی آئی کواقتدار دلانے کو بھی یاد رکھیں، میٹھا میٹھا ہپ اور کڑوا کڑوا تھو کی پالیسی پر گامزن پی ٹی آئی منافقین کی جماعت ہے۔

اختر اقبال ڈار نے کہا کہ پی ٹی آئی نیب قوانین کیخلاف عدالت میں اور پھر نیب ترمیم قوانین بحال ہونے پر بانی پی ٹی آئی کیلئے ریلیف مانگتی ہے، 26 ویں ترمیم پر واویلا کرنے والی پی ٹی آئی ترمیم منظور ہونے پر اب بانی پی ٹی آئی کیلئے ریلیف مانگ رہی ہے۔

تحریک انصاف (نظریاتی) کے چیئرمین اختر اقبال ڈار نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کا ترمیم پاس ہونے پر بانی پی ٹی کیلئے اب ریلیف مانگنا شرمناک حرکت ہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version