ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو سری لنکا اے نے شکست دے کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا۔
سری لنکا اے نے ایمرجنگ ٹیمز ٹی 20 ایشیا کپ کے پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن پاکستان شاہینز کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔ عمیر بن یوسف نے 68 رنز بنائے۔
سری لنکا اے نے مطلوبہ ہدف 17 ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
سری لنکا اے کے وکرما سنگھے نے 52 اور لاہیرو اودارا نے 43 رنز بنائے۔
