Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شکارپور، ٹارگیٹڈ آپریشن، دو کمسن مغوی بچوں سمیت ایک پولیس اہلکار بازیاب

شکارپور میں پولیس اور پاکستان رینجرز سندھ نے مشترکہ ٹارگیٹڈ آپریشن میں دو کمسن مغوی بچوں سمیت ایک پولیس اہلکار کو بازیاب کرا لیا۔

ایس ایس پی شکارپور شاہزیب چاچڑ کے مطابق آپریشن میں دو کمسن مغوی بچے اور پولیس اہلکار بازیاب کرانے کے علاوہ دو اغوا کاروں کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

ایس یس پی شکارپور کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل نامعلوم مسلح ملزمان نے دو بچوں سمیت پولیس اہلکار کو اغواء کرکے کچہ ایریا میں لے گئے تھے۔

ایس ایس پی شکارپور اور ونگ کمانڈر رینجرز نے اپنی نگرانی میں خانپور کے کچہ ایریا میں مغویوں کی بازیابی کے لیے ٹارگیٹڈ آپریشن کیا،پولیس ٹیم کو بچے کی فوری بازیابی کا ٹاسک دیا گیا تھا۔

دونوں کمسن بچوں اور اہلکار کو گڑھی تیغو کچہ کے علاقے سےانٹیلیجنس بیسڈ ٹارگیٹڈ آپریشن کے دوران بازیاب کرایا گیا اور 2 اغواء کار گرفتار ہوئے ہیں۔

شاہزیب چاچڑ کا کہنا تھا کہ کمسن بچوں کو ہیومن انٹیلیجنس بیسڈ اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے تلاش شروع کی گئی تھی جس میں نشاندہی ملی۔

انٹیلیجنس بیسڈ کامیاب آپریشن کے دوران کمسن 2 بچے اور ایک پولیس اہلکار کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنایا گیا۔

بچے کے ورثاء نے اور سول سوسائٹی نے ایس ایس پی شکارپور کا شکریہ ادا کیا۔

ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کا مزید کہنا تھا کہ اغواء کار ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکاشافات متوقع ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version