اسلام آباد ہائیکورٹ نے 190 ملین پاوٴنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی درخواستیں سماعت کیلئےمقررکردیں۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب 29 اکتوبر کو سماعت کریں گے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بریت کی درخواستوں پرگزشتہ سماعت 2 اکتوبر کو ہوئی تھی۔
یادرہے کہ احتساب عدالت نے بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستیں مسترد کردی تھیں۔ عدالت نےٹرائل کورٹ کو ریفرنس کا حتمی فیصلہ دینے سے روک رکھا ہے۔
دونوں ملزمان نے احتساب عدالت کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کررکھا ہے۔
دوسری طرف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹرگوہر کے خلاف درج 2 مقدمات پر سماعت ہوئی جس میں بیرسٹرگوہرعدالت میں پیش ہوئے۔
بریت کی درخواست پر فیصلہ نہ ہوسکا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شہزاد خان کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کسی کارروائی کے 14 دسمبر تک ملتوی کردی گئی۔
