Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

حزب اللہ کا خوف، اسرائیلی کابینہ کے اجلاس خفیہ مقامات پر منتقل

اسرائیل نے حزب اللہ کے ممکنہ حملے کے خوف سے کابینہ کے اجلاس خفیہ مقامات پر منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

یہ فیصلہ چند روز قبل حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے گھر پر ڈرون حملے کے بعد کیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی کابینہ کا اجلاس عام طور پر وزیر اعظم کے دفتر یا فوجی ہیڈ کوارٹر میں ہوتے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے پارلیمنٹ ارکان اور علامتی حکومتی دفاتر پر حملوں کی کوششوں کی وجہ سے اب اہم جنگی میٹنگز خفیہ مقامات پر منتقل کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں