Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، ایک خارجی جہنم واصل

ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک خارجی جہنم واصل ہو گیا جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا،ا علاقےمیں کسی ممکنہ خارجی کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز امن واستحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنا دیں گی۔

متعلقہ خبریں