وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
وزارت خزانہ نے پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 85 پیسے کا اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 1 روپے 35 پیسے کا اضافہ کیا ہے۔
لائٹ ڈیزل آئل 2 روپے 61 پیسے اور مٹی کا تیل 1 روپے 48 پیسے سستا کر دیا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 255 روپے 14 پیسے مقرر ہو گئی ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 248 روپے 38 پیسے مقرر کی گئی ہے۔
قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 سے اگلے پندرہ روز کیلئے ہوگا۔
