گورنر سندھ کی جانب سے روس کے پیپلز یونیٹی ڈے کے موقع پر فوراہ چوک پر پاک روس پرچم لہرا دیا گیا۔
اس موقع پر شاندار فائر ورک کا مظاہرہ بھی کیا گیا اور پاک روس تعلقات کو خراج تحسین پیش کیا۔
فوراہ چوک پر روس کے قونصل جنرل Mr. Andrey V. Fedorov بھی گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کے ہمراہ موجود تھے۔
گورنر سندھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے روس کے پیپلز یونیٹی ڈے پر روسی عوام کو مبارک باد پیش کی۔
انہوں نے کہا کہ پاک روس پرچموں کی بہار دوطرفہ تعلقات کا اظہار ہے، آج فوارہ چوک چورنگی پر روس کے قومی دن کو منا رہے ہیں۔
گورنر سندھ نے کہا کہ ہم بتانا چاہے ہیں کے پاکستان رشین دوستی زندہ باد، آج مین روڈ پر یے دن منانے کا مقصد کے دنیا کو پیغام دیا جائے کے پاکستان پر امن ہے
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا مزید کہنا تھا کہ دنیا کو پیغام دیتے ہیں کے پاکستان آئیں اور انوسٹمنٹ کریں، آرمی چیف اور وزیر اعظم معاشی ترقی کے لئے بہت محنت کررہے ہیں۔
فوراہ چوک پر روس کے قونصل جنرل Andrey V. Fedorov نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں گورنر سندھ کو شکر گزار ہوں کہ انہوں نے روس کے قومی دن کی تقریب کا انعقاد کیا۔
روس کے قونصل جنرل نے مزید کہا کہ ہم آج کا دن پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر منا رہے ہیں، پاکستان اور روس کے عوام بہت سی چیزیں مشترکہ ہیں۔
