پی ایس ڈی پی کے تحت پاک پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے پی ایس ڈی پی کے تحت پاک پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کی صوبوں کو منتقلی کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔
ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے پاک پی ڈبلیو ڈی منصوبوں کی منتقلی پر اجلاس کو بریفنگ دی گئی۔
بریفنگ میں اجلاس کے شرکاء کا بتایا گیا کہ پنجاب کو تمام منصوبے منتقل کیے جا چکے ہیں۔
وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا کہ پنجاب حکومت کے منصوبے منتقلی کا عمل ہو چکا اب سندھ کو منصوبوں کی منتقلی کا عمل جلد مکمل کیا جائے۔
سندھ میں منصوبوں کی منتقلی کا عمل پانچ دن کے اندر مکمل کیا جائے، اگلے ہفتے تک یہ تمام کام مکمل کریں۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، اور کے پی میں اگلے ہفتے تک باقی ماندہ کام مکمل کر لیں۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مزید کہا کہ میکنزم طے ہو چکا ہے، تعاون نہ کرنے پر متعلقہ صوبے کے ڈی جی پاک پی ڈبلیو اور متعلقہ محکمے کو آگاہ کیا جائے۔
