Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بانی پی ٹی کے وکیل انتظار پنجھوتھا اٹک سے بازیاب، مقدمہ درج

تھانہ صدرحسن ابدال اٹک میں بانی پی ٹی کے وکیل انتظارحسین پنجھوتھا کےاغواکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آرکے متن کے مطابق مقدمہ سی ٹی ڈی اہلکارآصف اقبال کی مدعیت میں درج کیاگیا، دوران گشت بغیر نمبر پلیٹ گاڑی کوپولیس نے رکنے کا اشارہ کیاگیا۔

ایف آئی آر کے مطابق گاڑی نہ رکنے پر پولیس نے مشکوک گاڑی کاتعاقب کیااوراغوا کارخوفزدہ ہوکرگاڑی چھوڑ گئے۔ اغوا کار پولیس پرفائرنگ کرتے ہوئے گاڑی اورمغوی کو چھوڑکرفرارہوگئے۔ مغوی نے پولیس کو اپنا نام انتظارپنجھوتھا بتایا۔

اغوا کاروں نے مجھے 8اکتوبر کو اسلام آباد ہائیکورٹ کےباہرسے اغواکیا تھا۔ اغوا کاروں نے میرے گھروالوں سے دوکروڑروپے تاوان کا مطالبہ کیاتھا۔

ایف آئی متن کے مطابق اغوا کارمجھے آج رات کو کے پی کے کےعلاقہ چمکنی لےجارہے تھے۔

پولیس نے مختلف دفعات کے تحت اغوا کاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ بازیاب مغوی انتظارپنجھوتھا کورات گئے تھانہ کوہساراسلام ابادپولیس ساتھ لے گئی۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version