Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بڑھاپے میں طلاق کے غم نے درجنوں افراد کی جان لے لی

چین میں 62 سالہ شخص نے طلاق کے غم میں اپنی گاڑی درجنوں افراد پر چڑھا دی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی خبر کے مطابق چین میں 62 سالہ شخص نے اپنی بیوی سے طلاق ہونے کے غم میں درجنوں لوگوں پر گاڑی چڑھا دی، جس سے 35 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔

یہ افسوسناک واقعہ چین کے جنوبی صوبے گوانگڈونگ کے شہر زوہائی میں مقامی وقت کے مطابق شام کو پیش آیا۔

شہریوں کو کچلنے والے 62 سالہ ڈرائیور نے حادثے کے بعد خود کو چھریوں کے وار کر کے زخمی کر لیا، جسے پولیس نے گرفتار کر کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

پولیس کی جانب سے جاری ہونے والی ابتدائی تحقیقات کے مطابق 62 سالہ ڈرائیور طلاق کے بعد سخت ذہنی تناؤ کا شکار تھا۔

چین کے صدر شی جن پنگ نے حادثے میں زخمی ہونے والوں کو ہر ممکن طبی سہولیات دینے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version