ضلع ہرنائی میں سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں شہید ہونے والے میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ چکلالہ میں ادا کر دی گئی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی وزیراحسن اقبال اورشہید کے لواحقین نے شرکت کی۔
آرمی چیف سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ بہادر جوانوں اور افسروں کی قربانیاں ان کے غیر متزلزل عزم کا ثبوت ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں افسروں اور جوانوں کی بے پناہ قربانیاں ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ قومی فتنہ الخوارج اوران کےسہولت کاروں کےخلاف مسلح افواج کےساتھ کھڑی ہے۔
