سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کالج ایجوکیشن میں رولزکے خلاف گریڈ 16 میں بھرتیوں کے خلاف درخواست پرسندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 251 بھرتیوں سے روک دیا۔
عدالت نے محکمہ کالج ایجوکیشن کی 50 فیصد 125 آسامیاں خالی رکھنے کی ہدایت کردی۔
درخواست گزارنے مؤقف اپنایا کہ رولزکے تحت گریڈ 16 میں سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے 50 فیصد بھرتیاں ہی کی جاسکتی ہیں۔
سندھ ہائیکورٹ نے محکمہ کالج اینڈ ایجوکیشن کو سندھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے گریڈ 16 کی 50 فیصد آسامیوں پربھرتیوں سے روک دیا۔ عدالت نے چیف سیکریٹری، سیکریٹری کالج ایجوکیشن و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔
درخواست محکمہ کالج ایجوکیشن کے ملازم کی جانب سےدائرکی گئی ہے جس میں وکیل نے مؤقف اپنایا کہ کالج ایجوکیشن کے رولزکے مطابق 50 فیصد پروموشن جبکہ 50 فیصد کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوں گی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ محکمہ کالج ایجوکیشن میں 251 بھرتیوں کا سندھ پبلک سروس کمیشن کے تحت بھرتیوں کا اشتہار دیا ہے۔ رولز کو نظراندازکرکے تمام بھرتیاں ایس پی ایس سی کے ذریعے کی جا رہی ہیں۔
