سابق سینیٹرالیاس احمد بلور84 سال کی عمرمیں انتقال کرگئے۔ صدرمملکت اور وزیراعظم نے ان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مرحوم الیاس احمد بلورکئی ماہ سے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے اور گردوں کے مرض میں مبتلا تھے، گزشتہ شب ان کی حالت بگڑ گئی اور خالق حقیقی سے جاملے۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سابق سینیٹرالیاس احمد بلورمرحوم اے این پی رہنما غلام احمد بلور، شہید بشیربلوراورعزیزبلورکے بھائی اور غضنفربلورکے والد تھے۔
صدرمملکت اور وزیراعظم کا اظہارِ افسوس
الیاس احمد بلور1940 میں پیدا ہوئے، ان کی عمر84 برس تھی۔ مرحوم کی نماز جنازہ کل بروز اتوار بوقت 2 بجے وزیر باغ میں ادا کی جائے گی۔
سابق سینیٹر الیاس احمد بلور نے عملی سیاست کا آغاز نیشنل پارٹی کی رکنیت سے کیا تھا، وہ قومی اسمبلی کے رکن اور سینیٹر بھی رہ چکے ہیں جب کہ سرحد چیمبر آف کامرس کے صدراورمختلف چیمبرزکے اعلی منتخب عہدوں پر بھی رہے۔
الیاس بلورکے بیٹےغضنفربلورنے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کی تھی جس کے بعد الیاس بلورنے اپنی سیاسی سرگرمیاں ختم کردی تھیں۔
