وفاقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ اسمارٹ فون فار آل پالیسی پر کام جاری ہے۔
وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ قطر میں منعقدہ کانفرنس بعنوان ‘ڈیجیٹلائزیشن اینڈ وومن ان پولیٹیکس’ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کر رہی تھیں۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں خواتین کی ٹیکنالوجی اور انٹرنیٹ تک رسائی بہت ضروری ہے، ڈیجیٹل ڈیوائسز اور انٹرنیٹ کی فراہمی سے خواتین کو بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔
شزہ فاطمہ کا کہنا تھا کہ حکومت ڈیجیٹل صنفی تقسیم کے خاتمہ کے لیئے پر عزم ہے، خواتین کے موبائل فون، آئی سی ٹی کے استعمال میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لیئے اقدامات کر رہے ہیں۔
خواتین کی سیاست میں آنے کے لیئے سماجی، معاشی رکاوٹیں ہیں، ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے خواتین کو بااختیار بنا کر مین سٹریم پولیٹیکس میں لایا جا سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ خواتین کی ڈیجیٹل اکانومی تک رسائی کے لیئے جینڈر ڈیجیٹل ڈیوائیڈ پالیسی پر کام کر رہے ہیں۔
وفاقی وزیر مملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم فری لیپ ٹاپ سکیم ڈیجیٹل ٹولز کی رسائی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

















