اسرائیل کے وسطی بیروت میں حملے میں حزب اللہ کے ترجمان محمد غفیف شہید ہو گئے ہیں۔
محمدغفیف حزب اللہ قائد حسن نصراللہ شہید کے مشیراطلاعات بھی تھے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کے 24 گھنٹوں میں لبنان پر145 فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں درجنوں شہری شہید ہو گئے ہیں۔
بیروت سمیت دیگرشہروں میں اسرائیلی طیاروں کی وحیشانہ بمباری سے درجنوں عمارتیں تباہ ہو گئی ہیں۔
اسرائیل کی لبنان میں دہشت گردی کے نتیجے میں اب تک 3452 شہری شہید ہو چکے ہیں اور ساڑھے 14 ہزار سے زائد لبنانی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب قیصریہ میں اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر فلیش بموں سے حملہ کیا گیا ہے، حملے کے وقت اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو گھر پر موجود نہیں تھے۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ سے سرحدی جھڑپوں میں اسرائیل کا ایک فوجی مارا گیا ہے۔
