شکرگڑھ میں بابا گرو نانک دیو جی کے 555 ویں جنم دن کے موقع پر کرتار پور میں انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔
کبڈی فیسٹیول میں پاکستان کبڈی فیڈریشن کے صدرو صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے بحثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔
صوبائی وزیر اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، صوبائی وزیر قانون صہیب بھرت، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر اور پارلیمانی سیکرٹری سونیا عاشق نے بھی شرکت کی۔
کمشںر گوجرانولہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی،آر پی او محمد طیب، ڈپٹی کمشنر نارووال سید حسن رضا اور ڈی پی او نارووال بھی فیسٹیول میں موجود تھے۔
پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدیدارین سمیت یاتریوں کی بڑی تعداد کی شرکت کی۔
انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول میں بندیشہ رائل بیلجیم اور رائل کنگ یو ایس اے کبڈی کلبوں کے مابین کبڈی میچ ہوا۔
صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین کی بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر انٹرنیشنل کبڈی فیسٹیول کے کامیاب انعقاد پر کبڈی فیڈریشن کو مبارکباد دی۔
صوبائی وزیر نے کبڈی میچ جیتنے والی ٹیم کو مبارکباد دی اور سکھ برادری کو بابا گرو نانک دیو جی کی جنم دن کی مبارکباد
شکرگڑھ:
اس موقع پر صوبائی وزیر صنعت و تجارت نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نے امن، پیاراور انسانیت کا درس دیا۔
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ نے کہا کہ بابا گرو نانک دیو جی نے امن محبت اور پیار کا درس دیا، انہوں نے کبڈی میچ کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کبڈی فیڈریشن کو مبارکباد پیش کی۔
صوبائی وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے مزید کہا کہ سکھ سنگتوں کا بہترین استقبال کرنے پر میں ڈی سی نارووال اور ڈی پی او کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

















