Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

احسن اقبال کی ناروال یونیورسٹی کے طلباء سے اسلام آباد میں ملاقات

وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے ناروال یونیورسٹی کے طلباء سے اسلام آباد میں ملاقات کی، جو اسپورٹس اولمپیاڈ میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچے تھے۔

وزیر منصوبہ بندی نے کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء کی حوصلہ افزائی کی اور ان کے کردار کو سراہا۔

احسن اقبال نے اس موقع پر کہا کہ اگلے دس سالوں میں قومی کھیلوں کی ٹیموں میں نارووال کے طلباء کا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل شخصیت سازی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور ملک کی ترقی میں بھی ان کا حصہ ہے۔

وزیر منصوبہ بندی نے ناروال کی پچھلے 15 سالوں میں بے مثال ترقی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نارووال اسپورٹس سٹی منصوبے پر کام کرنے کی سزا میں انہیں ڈھائی سال قید کی سزا ہوئی تھی، لیکن ان کے عزم نے اس منصوبے کو آگے بڑھایا۔ انہوں نے طلباء کو تعلیم میں محنت کرنے کی ترغیب دی اور کہا کہ نوجوان ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

احسن اقبال نے تعلیم اور تحقیق کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ترقی کا واحد راستہ ہیں۔ انہوں نے طلباء سے گفتگو کے دوران نارووال یونیورسٹی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ تعلیمی اداروں کو بہترین مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر منصوبہ بندی نے اس موقع پر ارشد ندیم کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وسائل کی کمی کے باوجود ملک کا نام روشن کیا، اور یہ ثابت کیا کہ محنت اور لگن سے وسائل پیدا کیے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے ناروال یونیورسٹی میں عالمی معیار کی سہولتیں فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور تعلیمی اداروں کی بہتری کے لئے اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

 

متعلقہ خبریں

Exit mobile version