Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ٹی آئی کی شرپسندی سے اہلکارشہید اورپانچ کی حالت تشویش ناک ہے، عظمٰی بخاری

عظمٰی بخاری نے نیوز کانفرنس میں میڈیا کو بتایا کہ پی ٹی آئی کی شرپسندی سے اہلکارشہید اورپانچ کی حالت تشویش ناک ہے، یہ لوگ کل بھی دہشت گرد تھے اورآج بھی دہشت گرد ہیں۔ 

صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے لاہورمیں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بشری بی بی پتا نہیں آج کون سی شریعت لا رہی ہیں، علی امین گنڈا پور کو شرم نہیں آتی، دوسرے صوبے میں تباہی مچا رہے ہیں۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پرتشدد مطاہروں مین پولیس کے تقریب 70 اہلکارزخمی ہو چکےہیں، سرگودھا میں ایف سی کے ایک اہلکارکی ٹانگ پرگولی ماری گئی۔ پی ٹی آئی کی شرپسندی میں ایک اہلکارشہید اور پانچ کی حالت تشویش ناک ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ دوسروں کے بچے استعمال کرنے والے اپنے بچے بھی احتجاج میں لے کر آئیں، یہ لوگ نو مئی پارٹ ٹو چاہتے ہیں، ان سے مذاکرات کرنے سے انھیں مذید شہہ ملے گی۔

عظمٰی بخاری نے کہا کہ بشری بی بی کو سیاست میں خوش آمدید کہتی ہوں، ریاست اپنی رٹ قائم کرنے پرآئی توآپ کو معلوم ہے کیا ہوگا۔ پی ٹی آئی کے کارکنان اہلکاروں پر تشدد کررہے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ بشری بی بی لوگوں کو اکسا رہی ہیں، گنڈاپورغائب ہو گیا، بشری بی بی اسلامی ٹچ دے رہی ہیں، بشری بی بی سلطانہ ڈاکو کا کردار ادا کر رہی ہیں۔ کانسٹیبل مبشر نے کچھ دیر پلے ہی دم توڑا ہے، کوئی پاکستانی اس احتجاج کو پرامن نہیں کہہ سکتا۔

پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے لوگوں نے انھیں مسترد کر دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے ہوتے ہوئے ملک کا بھلا نہیں ہو سکتا، وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پرپولیس اہلکارغیرمسلح ہیں، بانی پی ٹی آئی چوری، ڈکیتی کےمقدمات میں جیل میں ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اٹک کٹی پہاڑی پرکانسٹیبل واجد کوگردن، بازوپرگولی لگی ہے، پی ٹی آئی کا ایک طرف ریاست پرحملہ، دوسری طرف مذاکرات کی بات کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version