Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

راولپنڈی میں پانچ روز بعد معمولات زندگی بحال، مری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری

راولپنڈی میں پانچ روز بعد معمولات زندگی بحال ہوگئے، مری روڈ پر کنٹینرز ہٹانے کا کام جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے مری روڈ کو جزوی بحال کرنے کی ہدایت کردی جس کے بعد ڈبل روڈ اور آئی جے پی روڈ کو بھی ٹریفک کیلئے بحال کر دیا گیا۔

اسلام آباد ایکسپریس کی طرف جانے والے راستے بھی کھول دیے گئے ہیں، مری روڈ پر پانچ روز سے بند کاروباری مراکز بھی کھل گئے۔

راولپنڈی میں پبلک ٹرانسپورٹ اور بس اڈے بھی کھول دیے گئے جبکہ موبائل سروس اورانٹرنیٹ سروس بھی مکمل طور پر بحال کردی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے پرتشدد مظاہروں کے باعث وفاقی دارالحکومت کی تقریباً تمام سڑکوں اور شاہراہوں کو بڑے بڑے کنٹینرز رکھ کر مکمل طورپربند رکھا گیا تھا جب کہ جڑواں شہروں میں موبائل سروس، میٹرو سروس اور دوسری سہولتیں بھی ناپید رہی۔

اسلام آباد اور اس کے گردو نواح کے علاوہ جڑواں شہر راولپنڈی کو جانے والے راستے بھی کنٹینروں کی مدد سے بند رکھے گئے تھے، جب کہ دونوں شہروں میں تعلیمی ادارے بھی بند رہے۔

متعلقہ خبریں

Exit mobile version